دیپکا اور رنویر جسماتی تعلق قائم کرتے ہیں، بالی وڈ ناقد کا انکشاف

دیپکا اور رنویر جسماتی تعلق قائم کرتے ہیں، بالی وڈ ناقد کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ فلموں کے ایک ناقد نے عمومی تاثر کے برعکس انکشاف میں کہا ہے کہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک دوسرے سے جسماتی تعلق قائم کرتے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام لیلا کی جوڑی کے متعلق تازہ انکشاف میں بالی وڈ تنقید نگار کمال آر خان کا کہنا تھا کہ دونوں کبھی شادی نہیں کریں گے۔

بالی وڈ کی غیر اعلانیہ جوڑیوں میں سے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے متعلق وقتا فوقتا یہ چہ میگوئیاں ہوتی رہتی ہیں کہ وہ جلد شادی کر لیں گے تاہم پہلی بار قطعیت سے یہ کہا گیا ہے کہ دونوں شادی نہیں کریں گے۔

کمال آر خان نے دیپکا اور رنویر کے باہمی تعلق کو واضح کرنے کے لئے فرینڈ ود بینیفٹ کی اصطلاح استعمال کی جو ایسے جوڑے کیلئے کہی جاتی ہے جو کسی باقاعدہ تعلق یا رشتے کے بغیر جنسی تعلققات رکھتے ہوں۔

کے آر کے کے نام سے ٹویٹر ہینڈل رکھنے والے فلم ناقد کمال آر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ سشانت سنگھ کی انکیتا سے شادی نہیں ہو گی اور اب یہ بات سچ ہو چکی ہے۔ اب میں یہ کہہ رہا ہوں کہ رنویر سنگھ کسی بھی قیمت پر دیپکا سے شادی نہیں کریں گے۔

کمال آر خان کی اس ٹویٹ کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر خاصی گرما گرم بحث ہوتی رہی جس میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکن کے فینز نے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا۔

روہیت نامی ٹوٹر ہینڈل نے کے آر کے کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ ایک فلم ناقد ہونے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔

جس کے جواب میں کمال آر خان نے اپنی پیشگوئی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دیپکا اور رنویر ایک دوسرے سے محبت نہیں کرتے بلکہ ’فرینڈز ود بینیفٹ‘ ہیں۔

بالی وڈ ناقد کی جانب سے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب انڈین میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دیپکا پڈوکون نے اعتراف کیا ہے کہ رنویر سنگھ ان کے بوائے فرینڈ ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *