وٹس ایپ نے ویریفائیڈ بزنس اکائونٹس کی آزمائش شروع کر دی

وٹس ایپ نے ویریفائیڈ بزنس اکائونٹس کی آزمائش شروع کر دی

موبائل کیمونیکیشن کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلیکیشن بن جانے والی وٹس ایپ نے ویریفائیڈ بزنس اکائونٹس کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق وٹس ایپ کی جانب سے ویری فائیڈ بزنس اکائونٹس کی آزمائش کا مقصد کاروباری افراد و اداروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں تبدیلی لانا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے اس فیچر کے متعلق اطلاعات سامنے آرہی تھی تاہم اب وٹس ایپ صارفین کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعلق میں تبدیلی لانے والے فیچر کو منظر عام پر لے آیا گیا ہے۔

فیس بک کی ملکیتی ایپلیکیشن کی جانب سے متعارف کردہ نئے فیچر میں کچھ اداروں کے رابطے کی تفصیلات کی تصدیق کے بعد ان پر سبز رنگ کا بیج آویزاں کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کسی کنٹیکٹ نیم کے ساتھ یہ گرین بیج  دیکھیں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس کنٹیکٹ کا فون نمبر بزنس اکائونٹ سے متعلق ہے اور وٹس ایپ اس کی تصدیق کر چکا ہے۔

وٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ویریفائیڈ بزنس اکائونٹس کے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ ایک ارب سے زائد صارفین رکھنے والی وٹس ایپ جلد ہی بزنس یعنی کاروباری مقاصد کے لئے ایک نئی ایپلیکیشن بھی متعارف کروا سکتی ہے۔

بزنس کنٹیکٹ کے لئے متعارف کردہ نئے فیچر کے مطابق اگر آپ کے فون میں پہلے سے کوئی نمبر کسی نام کے ساتھ محفوظ ہو گا تو وہ ایسے ہی نظر آئے گا تاہم اس کے ساتھ سبز رنگ کا بیج نمایاں ہو جائے گا البتہ اگر نمبر کسی نام کے بغیرمحفوظ کیا گیا ہے تو نام کے طور پر وہ تفصیل ظاہر ہو گی جو مذکورہ بزنس اکائونٹ اپنی شناخت کے طور پر ظاہر کرنا چاہے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *