پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،1 گھنٹے میں 3000 پش اپس کا ریکارڈ

پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،1 گھنٹے میں 3000 پش اپس کا ریکارڈ

لاہور: 57 منٹس میں 3000پش اپس،نوجوان کی حیران کن فٹنس،ایک گھنٹے میں 2700پش اپس لگانے والے انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز کو چیلنج کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے  تتلے عالی کے رہائشی نوجوان ابوہریرہ نے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگا کر موقع پر موجود افراد کو حیران کر دیا ۔

نوجوان نے سپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے سامنے 57 منٹس میں تین ہزار پش اپس لگائے، اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑی بھی موجود تھے جو تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔

یاد رہے کہ اس وقت تک ایک گھنٹے میں 2700 پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز کا ہے ۔

ابوہریرہ کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کا تھا جو کہ انگلینڈ کے کارلٹن ولیمز نے ایک گھنٹے میں 2700پش اپس لگا کر توڑ دیا۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے ۔

اس نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اسے موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ 2700پش اپس کا ریکارڈ توڑ سکے ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *