ٹی وی ون، اے آر وائی کو ناشائستہ مواد نشر کرنے پر انتباہ

ٹی وی ون، اے آر وائی کو ناشائستہ مواد نشر کرنے پر انتباہ

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران سرکاری اداری پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی ڈیجیٹل اور ٹی وی ون کو نا شائستہ مواد دکھانے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق بدھ کو جاری کردہ انتباہ میں دونوں نجی چینلز کو مواد کے انتخاب میں احتیاط برتنے کی احتیاط کی گئی ہے۔

پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نے 28 اگست 2017 جب کہ ٹی وی ون نے 29 اگست 2017 کے مارننگ شوز میں قابل اعتراض مواد نشر کیا تھا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مواد ناصرف ہماری معاشرتی و اخلاقی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ شائستگی اور اخلاقیات کے قابل قبول عمومی معیارات کے بھی برعکس ہے۔

پیمرا کے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز انتظامیہ کے علم میں ہونا چاہئے کہ عموم خاندان کے افراد مل بیٹھ کر ٹی وی نشریات دیکھتے ہیں اور اس طرح کا مواد ان کے لئے تکلیف/طیش کا باعث بن سکتا ہے۔ نیز ناشائستہ مواد کا نشر کیا جانا پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) اور ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015 کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: اے آر وائی کے مارننگ شو میں جعلی شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان کے سرکاری ادارے کی جانب سے دونوں ٹی وی چینلز کو انتباہ جاری کرتے ہوئے مارننگ شوز کے مواد/زبان/مناظر، طرزعمل وغیرہ کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتنے اور مواد کا جائزہ لینے کی خاطر موثر ادارہ جاتی نگرانی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *