وسیم بادامی والدہ کے ہمراہ حج کے موقع پر

وسیم بادامی والدہ کے ہمراہ حج کے موقع پر


پاکستانی اینکر وسیم بادامی حج کے لئے حرمین شریفین میں موجود ہیں جس کے بعد وہ حاجی وسیم بادامی ہو جائیں گئے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ مناسک حج کے موقع پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تین روز قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وسیم بادامی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کر لی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جس میں بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ رواں سال سعودی عرب حج کے لئے پہنچنے والوں کی تعداد 14 لاکھ ہے جن میں انڈونیشین شہریوں کے بعد پاکستانیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان حج کو پانچ بنیادی ارکان اسلام میں سے ایک مانتے ہیں۔ جو مسلمان استطاعت رکھتے ہیں وہ ذوالحجہ کے مہینے میں سفر حج اختیار کرکے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *