ملائشین کمپنی 940 ملین ڈالرز میں پاکستانی موبائل ٹاورز خریدے گی

ملائشین کمپنی 940 ملین ڈالرز میں پاکستانی موبائل ٹاورز خریدے گی

اسلام آباد: ملائشین کمپنی ایگزیاٹا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں نصب شدہ تیرہ ہزار موبائل ٹاورز 940 ملین ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض خریدے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق ملائشین ٹیلی کیمونیکیشن گروہ ایگزیاٹا گروپ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ پاکستانی کیمونیکیشن ٹاورز مقامی ادارے دائود ہرکولیس کارپوریشن لمیٹیڈ کے تعاون سے خریدے گی۔

ایگزیاٹا کا کہنا تھا کہ اس کا ٹیلی کیمونیکیشن اسفراسٹرکچر سروسز یونٹ ایڈوٹکو گروپ اور دائود ہرکولیس 13 ہزار کیمونیکیشن ٹاورز پاکستان موبائل کیمونیکیشن لمیٹڈ سے خریدنے کے لئے 600 ملین ڈالرز ادا کریں گے جب کہ بقیہ رقم اثاثوں کے طور پر ادا کی جائے گی۔

اس شراکت کے نتیجے میں دائود ہرکولیس ایڈوٹکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے 45 فیصد شئیرز خریدے گی۔

ایگزیاٹا کا کہنا ہے کہ اس خریداری کے بعد ایڈوٹکو دنیا کی آٹھویں بڑی ٹاور کمپنی بن جائے گی۔

ایگزیاٹا کا ٹیلی کیمونیکیشن ونگ ہونے کے ناطے ایڈوٹکو اس وقت چھ ممالک میں 26 ہزار ٹاورز کی ملکیت رکھتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *