دلہن نےمنہ دکھائی میں قربانی کیلئے دنبہ مانگ لیا

دلہن نےمنہ دکھائی میں قربانی کیلئے دنبہ مانگ لیا

گوجرانوالہ: پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دلہن نے دلہا سے منہ دکھائی میں قربانی کیلئے دنبہ مانگ لیا۔

دلہن کی اس انوکھی فرمائش کو پوری کرنے کے لئے شادی کی رات دلہا میاں کو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دنبہ خریدنے جانا پڑا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی شکیل احمد کی سیالکوٹ کی رہائشی سونیا سے شادی ہوئی تو دلہن نے گھر پہنچنے پر اس وقت دلہا کو حیران کردیا جب اس نے منہ دکھائی میں زیورات اور پیسوں کے بجائے قربانی کیلئے دنبہ مانگ لیا۔

نئی نویلی دلہن کا مطالبہ سامنے آنے پر شکیل احمد اپنی بیوی کی فرمائش پوری کرنے آدھی رات کو بکر منڈی پہنچا۔

خوشیوں، ارمانوں اور مرادوں کی رات منڈی میں گزارتے شکیل احمد کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب منڈی میں ایک دنبے کی قیمت 70 ہزار روپے طلب کی گئی۔ مول تول کے بعد 40ہزار روپے میں سودا طے پایا اور یوں بھرم رہ سکا۔

نوبیاہتا سونیا کی موجودگی میں شکیل احمد نے دنبہ بارات کے لئے تیار کی گئی گاڑی میں ڈالا اور واپس گھر پہنچ کر تحفہ حوالے کیا تو منہ دکھائی کیر سم پوری ہو سکی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *