سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنےکا فیصلہ

سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنےکا فیصلہ

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں طویل عرصے سے قائم سندھ نیشنل فرنٹ (ایس این ایف) کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دونوں جماعتوں کے اعلی سطحی ذرائع سے دستیاب اطلاعات کے مطابق انضمام کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔

ایس این ایف کے پی ٹی آئی میں انضمام کا اعلان نوڈیرو میں عمران خان کی موجودگی میں فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی بھٹو ایک جلسہ عام میں کرین گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ، ممتاز بھٹو اور دیگر رہنمائوں کی باہمی ملاقاتوں کے دوران دونوں جماعتوں کے انضمام کو حتمی شکل دینے کے لئے تحریک انصاف کے سامنے مطالبات رکھے گئے تھے۔

ان مطالبات میں شامل تھا کہ 1940 کی قرارداد پر عمل کیا جائے گا، پیپلز پارٹی سے مفاہمت نہیں ہوگی، بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحریک انصاف آواز بلند کرےگی۔

یہ مطالبہ بھی فہرست کا حصہ تھا کہ پیپلز پارٹی کی گزشتہ10سال کے دوران مبینہ کرپشن کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یقین دہانی کے بعد سندھ نیشنل فرنٹ کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں دونوں جماعتوں کے انضمام کیلئے کمیٹی نے فرنٹ کے چیئر مین ممتاز علی بھٹو کو اختیار دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ انضام کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کی اپوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ عام انتخابات میں ممتاز بھٹو کی دعوت پر این اے 207لاڑکانہ سے بھی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *