پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

اسلام آباد: پی آئی اے نے عید کی چھٹیوںکے دوران اندرون ملک کرایوں میںخصوصی طور پر25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  مسافر اس خصوصی رعایت سی30 اگست سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس 25 فیصد خصوصی کرائے کا اطلاق کا کراچی ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے درمیان پروازوں پر عید کے دو دنوں 2 ستمبر اور 3 ستمبر کے لئے ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کوئی مسافر اپنے سفر میں تبدیلی کاخواہاں ہو گا تو اس کو معمول کے بکنگ تبدیلی کے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے مشہود تاجوار کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران فلائٹ کنسلیشن سے بچنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نئی آفر سے اگرچہ قومی ائیر لائن کو بہت زیادہ منافع حاصل نہیں ہوگا مگر بہرحال یہ ائیر لائن کے ریونیو میں اچھا اضافہ کرے گا۔
پی آئی اے کی جانب سے کرایے میں کمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ افراد اندورن ملک سفر کیلئے ہوائی سفر کو ترجیح دیں کیونکہ عموما لوگ صرف خاص موقعوں پر ہی ہوائی سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری فی سال 8 سے 10 فیصد ترقی کر رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ شرح 3 سے 4 فیصد ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *