“دائیں بھی پرویز، بائیں بھی پرویز، درمیان میں بیٹھی مگر سب سے تیز”

“دائیں بھی پرویز، بائیں بھی پرویز، درمیان میں بیٹھی مگر سب سے تیز”

لاہور: لائیو ٹرانسمیشن کے دوران بول نیوز سے مستعفی ہونے والے عامر لیاقت حسین نے لاہور میں جاری ضمنی انتخابی مہم کے متعلق بھرپور طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر عامر لیاقت حسین نے اپنے طنز کا نشانہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بنایا۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دائیں بھی پرویز، بائیں بھی پرویز، درمیان میں بیٹھی مگر سب سے تیز، روک سکو تو روک لو۔

دبئی میں اپنی کلاتھنگ برانڈ ‘عامر لیاقت ایک پہچان’ کی نئی آؤٹ لیٹ کے افتتاح کے مناظر شئیر کرنے کے دوران سامنے لائی گئی تصویر میں مریم نواز ضمنی انتخاب کے لئے مہم کے انچارج پرویز ملک اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے درمیان بیٹھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے بعد خود مریم نواز سمیت متعدد افراد کے ن لیگ کا امیدوار بنائے جانے کے اعلانات کے بعد پاکستان کی حکمراں جماعت نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو میدان میں اتارا ہے جو انتخابی مہم چلانے کے بجائے بوجوہ بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ن لیگ کے علاوہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *