عامر لیاقت نے بول ٹی وی چھوڑ کر نیا پیشہ اختیار کر لیا

عامر لیاقت نے بول ٹی وی چھوڑ کر نیا پیشہ اختیار کر لیا

لائیو ٹرانسمیشن کے دوران بول نیوز چھوڑنے کا اعلان کر کے عامر لیاقت نے متعدد افراد کو حیرت میں مبتلا تو کیا ہی تھا تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ وہ بول کا حصہ رہیں گے یا ہم ٹی وی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ایک ایسے وقت میں جب بیشتر لوگ عامر لیاقت حسین کے ٹیلی ویژن کیرئیر کے متعلق اندازے قائم کر رہے ہیں وہ کسی اور ہی کام میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

عامر لیاقت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بتاتے ہیں کہ وہ اپنی کپڑوں کے برانڈ ‘عامر لیاقت ایک پہنچان’ کے حوالے سے مصروف ہیں۔

عامر لیاقت نے اپنی نئی آؤٹ لیٹ کا افتتاح دبئی کے کراما سینٹر میں ایک تقریب کے دوران کیا جس میں مقامی ماہرین کے علاوہ پاکستانی بھی شریک تھے۔

عامر لیاقت کے آفیشل ٹوٹر ہینڈل سے اس موقع پر خاصی فعالیت کا مظاہرہ کیا جاتا رہا۔ یہاں سے تعارفی تقریب کی اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص تبصرے بھی کئے جاتے رہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سوشل میڈیا پر خاصی رش رہی جب کہ زمینی طور پر لمحہ بلمحہ رپورٹنگ کی جاتی رہی۔ حتی کہ عامر لیاقت نے اسٹور کے پہلے خریدار کا بل بھی شئیر کیا۔

بول نیوز کے سابق میزبان نے کراما میں اپنی نئی دکان کے افتتاح کو اقامہ سے متعلق کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے متعلق طنزیہ تبصرہ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر ‘عامر لیاقت ایک پہچان’ کے نئے اسٹور کی درست لوکیشن بھی شئیر کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “عامر لیاقت نے بول ٹی وی چھوڑ کر نیا پیشہ اختیار کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *