پاکستانی ماڈل و اداکارہ سجل علی دلہنیا بن گئیں

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سجل علی دلہنیا بن گئیں

پاکستان میں ماڈلنگ انڈسٹری کے علاوہ چھوٹی اسکرین یعنی ٹیلی ویژن کے بعد اپنی بہت سی پیشروؤں کی طرح انڈین سینما کا سفر کرنے والی سجل علی دلہنیا بن گئیں۔

Sajal Ali Exclusive Bridal Beauty Shoot Nadia Hussain Salonقدرتی معصومیت بھری خوبصورتی رکھنے والی سجل علی کا دلہن بننا حقیقی زندگی میں ہی انجام پایا لیکن دلہن کے لباس میں ملبوس سجل علی نے یہ حقیقی شادی کے بجائے اپنے پیشے کے طور پر کیا۔

Sajal Ali Bridal Makeup Nadia Hussain Salonمحض 23 سالہ سجل علی کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے لئے لباس وردہ سلیم کے ڈیزائن ہاؤس کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران جیولری کے لئے نادیہ چھوٹانی کا انتخاب ہوا جب کہ تصاویر شہباز شازی نے بنائیں۔

Bridal Photoshoot Sajal Ali Nadia Hussain Salonاگر ان تصویروں کو دیکھ کر آپ کو یوں لگے کہ پردہ سیمیں پر نظر آنے والی بھاری بھر کم میک اپ سے مبرا سجل علی زیادہ خوبصورت ہیں تو یقین کیجئے گا کہ آپ ایسا سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے۔

bridal photoshoot Sajal Aliنادیہ حسین کے بیوٹی سیلون اور کلینک کے لئے کئے گئے فوٹو شوٹ میں سجل علی دلہنیا کے روپ میں آپ کو کیسے لگیں؟ اپنے تاثرات کمنٹس سیکشن میں شئیر کیجئے گا۔

Sajal Ali Bridal Beauty Shoot Nadia Hussainنادیہ حسین کے بیوٹی سیلون کے لئے سجل علی نے صرف دلہن کے طور پر ہی نہیں بلکہ مایوں اور مہندی مناتی لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے بھی تصاویر بنوائیں۔

Sajal Ali Bridal Photoshoot

انڈین اداکارہ سری دیوی کی خاص دلدادہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ان کا بالی وڈ ایکٹرس سے تعلق رشتہ داری کا نہیں لیکن وہ اسے بہت خاص سمجھتی ہیں۔

سجل علی نے یہ ردعمل اس وقت ظاہر کیا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ بالی وڈ فلم میں ان کی ماں کا کردار ادا کرنے والی سری دیوی ایک موقع پر انہیں یاد کر کے رو دی تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *