اے آر وائی نے جعلی شادی کروا دی

اے آر وائی نے جعلی شادی کروا دی

پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کا طوفان آنے کے بعد ٹی آر پیز کی خاطر سب کچھ کرے گا کی روش بہت ساری تنقید کے باوجود زندہ ہے۔

اس سلسلے کا تازہ ترین ثبوت سنسنی خیزیت کے حوالے سے خاص شہرت رکھنے والے اے آر وائی کے مارننگ شوز میزبانوں نے پیش کیا ہے۔

پاکستان میں مناسب ویورشپ رکھنے والے مارننگ شوز میں سے نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی پر نشر کردہ دی مارننگ شو نے حال ہی میں ویڈنگ ویک یعنی شادیوں کا ہفتہ منایا ہے۔

دی مارننگ شو کے ویڈنگ ویک کے دوران شادی کی رسموں کے نام پر بہت کچھ ایسا کیا گیا جو عمومی اقدار و روایات ہی نہیں بلکہ کسی بھی انسان کے مرتبے اور وقار کے بھی منافی ہے۔

تاہم اس سب کچھ کی انتہا اس وقت ہوئی جب ایک جعلی شادی رچاتے ہوئے ایسے جوڑے کو پیش کیا گیا ہے جو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔

اے آر وائی کی جعلی شادی کا بھانڈا پھوٹنے کا معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ یہ بات بھی سامنے آ گئی کہ دی مارننگ شو میں جعلی شادی سے گزارا گیا مذکورہ جوڑا خوش و خرم ازدواجی زندگی گزارنے کے علاوہ ایک خوبصورت سا بیٹا بھی رکھتا ہے۔

اے آر وائی کے مارننگ شوز میں ویڈنگ ویک کے دوران کی گئی جعلسازی کو ٹی آر پی حاصل کرنے کی سستی اور بھونڈی کوشش کہہ کر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے۔

ARY fake marriage couple with new born baby boy | pakistantribe.com/urdu/اس پوسٹ کی ابتداء میں دی گئی تصویر مذکورہ جوڑے کی ہے جسے اے آر وائی کے مارننگ شوز میں جعلی شادی سے گزرا گیا جب اس پیراگرام سے قبل دی گئی تصویر میں مذکورہ جوڑا اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *