عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان ، ڈاکٹر طاہرالقادری اور شیخ رشید احمد کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق الیکشن کمیش نے نے درخواست گزار شاہ جہاں خان کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ درخواست گزار خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی پیش ہوا۔

درخواست کی عدم پیروی پر قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اسے خارج کردیا گیا۔

یاد رہے کہ شاہ جہاں نامی شہری نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن سے عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے درست کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

                                         خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی بیرون ممالک کی فنڈنگ کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *