آئی فون 8 صرف 1 روپے میں حاصل کریں

آئی فون 8 صرف 1 روپے میں حاصل کریں

اسلام آباد: ایپل کی جانب سے متعارف کوائے جانے والے آئی فون 8 کا کون خواہشمند نہیں ؟ اگر یہ فون صرف 1 روپے میں مل جائے تو پھر یقینا سب ہی اسے حاصل کرنا چاہیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق  حال ہی میں پاکستان بھر میں متعارف ہونے والی سم سم موبائل والٹ سروس کافی مشہور ہو چکی ہے اور اس کے لانچ ہونے کے بعد سے  یہ منٹوں کے حساب سے 10 سے 15 ہزار تک ڈاون لوڈ کی جا رہی ہے۔

سم سم نہ صرف بغیر کسی ٹیکس کے آسان ادائیگی کا حل پیش کرتا ہے بلکہ یہ آپ کو پیمنٹ کا اپنا نظام پیدا کرنے کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔

سم سم کے ساتھ آپ کسی بھی وقت بچت، شئیر اور ادائیگی کر سکتے ہیں اور سم سم کے صارفین اپنے دوستوں،عزیزوں اور کولیگز کو ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔
سم سم کی جانب سے ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس سے صارفین آئی فون 8 جیت سکتے ہیں جبکہ اس پر صرف ایک رروپیہ خرچ آئے گا۔

سم سم پاکستان کا پہلا برانڈ ہے جو آئی فون 8 گلیکسی ایس 8 اور 500 کیش واوچر دے رہا ہے، یہ تمام انعامات جیتنے کا طریقہ یہ ہے۔

سم سم کی اس مہم کا حصہ بننے کیلئے آپ کو اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں سے اپنے کسی دوست یا عزیز کو سم سم جوائن کرنے کیلئے مدعو کنا ہوگا او انہیں صرف 1 روپیہ بھیجنا ہوگا۔

یاد رکھنے والی باتیں

یقین کر لیں کہ آپ کے پاس اس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے۔

ایپ کھولیں اور اپنے اکاونٹ سے سائن ان ہو جائیں۔

ایپ کھولنے کے بعد انوائٹ کے آپشن پر جائیں اور اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں سے کسی کو چنیں۔

اسے انوائٹ کریں۔

اپ کے دوست کی جانب سے سم سم اکاونٹ کھولتے ہی آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

جن ان کا اکاونٹ کھل جائے انہیں والٹ کے ذریعے صرف 1 روپیہ بھیجیں اور بس۔

آپ اپنے جس دوست کو انوائٹ کریں گے انہیں واٹس ایپ کے ذریعے ایک کوڈ اور لنک ملے گا، ایک بار جب وہ سم سم موبائل والٹ سروس کو انسٹال کر لیں گے تو آپ خود بخود قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے۔

اس مہم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ دوستوں یا عزیزوں کو انوائٹ کرکے انعام حاصل کرنے کے زیادہ مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
تو پھر کس بات کا انتظار ہے؟

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *