قربانی کے جانور گرانے کا آسان اور بہترین طریقہ

قربانی کے جانور گرانے کا آسان اور بہترین طریقہ

اسلام آباد: پاکستان میں جوں جوں عیدالاضحٰی قریب ہوتی جارہی ہے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے ساتھ عید کی تیاریوں میں بھی تیزی آ رہی ہے۔

عید االاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو گرانے کے لیے موزوں طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا جس کے سبب متعدد حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ملک میں عید الاضحیٰ کے روز سب ہی جانوروں کو قربان کرنے کے لیے بے دردی اور تکلیف دہ طریقے سے گرائے جانے کے واقعات کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

بسا اوقات تو جانور گرانے کا لمحہ تو بہت زیادہ خوفناک ہوجاتا ہے اور کئی جانور بھپر کر بھرپور طریقے سے حملہ آور ہوجاتے یا پھر بھاگ جاتے ہیں۔

کئی لوگ جانور کی قربانی کا منظر دیکھنے کے لیے صرف جانور کا ردعمل دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اسے ایک تفریح کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔

 تاہم یہ بہت خطرناک لمحہ ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ ہم سب جانتے ہیں کہ قربانی کا “تماشا” دیکھنے کے لیے بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موقع پر موجود ہوتی ہے۔

ان سب معاملات کے بعد ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ وہ کونسا طریقہ ہے جس میں جانوروں کو گرانے کے لیے حادثے یا حادثات کا خدشہ نہیں۔

اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ رسی باندھنے کا آغاز جانور کے سینگوں سے کریں، سینگوں کے گرد رسی گھمانے کے بعد اسے گردن سے گھماتے ہوئے پیٹ پر دو سے تین بل دیتے ہوئے پچھلے حصے تک لے جائیں اور مضبوط ہونے کے بعد رسی کھینچیں، جانور با آسانی اور اور بغیر تکلیف کے زمین پر لیٹ جائے گا۔

یہ عمل کرنے کے لیے چار سے پانچ افراد کی ضرورت نہیں تاہم اس کا انحصار جانور کے مزاج پر ہوگا۔

ذیل میں ایک وڈیو دی جارہی ہے جس میں جانور کو آسان اور غیر تکلیف دہ طریقے سے گرانے کا طریقہ کار بتایا جارہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *