بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم ازکم 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق دھماکا پنجگور کے علاقے گچک میں کیا گیا۔

سڑک کنارے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کار میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ  گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کو طلب کرکے جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستان دشمن ایجنسیاں را اور این ڈی ایس علیحدگی پسند باغیوں کو استعمال کرکے کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *