ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شکست یقینی ،قریشی

ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شکست یقینی ،قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ  این اے 120 کےضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شکست یقینی ہے۔

پاکتان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق شاہ محمو     کا کہنا تھا کہ این اے 120 ن لیگ ہمیشہ سے کامیاب ہوتی آرہی ہے لیکن اس بار ضمنی انتخاب میں  ن لیگ کی شکست یقینی ہے کیوں کہ عوام اس سے غیر مطمئن ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی قیادت کو شریک نہ ہونے کا پابند کیا گیا ہے، عمران خان سمیت جہانگیر ترین اور شفقت محمود سمیت پارٹی لیڈر شپ کا داخلہ این اے 120 میں بند ہے لیکن اس کے باجود بھرپور مقابلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق مخالفین انتخابی مہم میں سرکاری مشینری استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلافو ورزیاں کررہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے چاہتا ہے لیکن ان کی یہ کواہش خواب رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں پر اسمبلی میں حکومتی مؤقف سامنے آنے کے بعد اپنا مؤقف ظاہر کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی مسئلہ ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *