قتل کی دھمکیوں کا جواب،پاکستانی نژاد برطانوی اداکاہ نے اپنی برہنہ تصاویر پوسٹ کر دیں

قتل کی دھمکیوں کا جواب،پاکستانی نژاد برطانوی اداکاہ نے اپنی برہنہ تصاویر پوسٹ کر دیں

لندن: کچھ روز قبل آسٹریلوی مسلمان خاتون سکالر امِ جمال الدین نے فتویٰ جاری کیا تھا کہ خواتین کا اپنی بھنوﺅں کے بال اکھاڑ کر انہیں خوبصورت بنانا حرام ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس فتوے کے جواب میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ سائرہ خان نے بکنی میں اپنی تصویر پوسٹ کی اور سکالر کو شرمناک القابات سے پکارا، جس پر اداکارہ کو انٹرنیٹ پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں، اب ان دھمکیوں کے جواب میں اس نے مزید ایسی کئی شرمناک تصاویر پوسٹ کر دی ہیں۔

47سالہ سائرہ خان نے ایک بار پھر ’بکنی‘ میں اپنی کئی تصاویر پوسٹ کر دی ہیں جن میں اسے ساحل سمندر پر مختلف حالتوں میں دکھایا گیا ہے۔

اس نے مسلم خاتون سکالر کے فتوے کے جواب میں پوسٹ کی تھی اور اب اس کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر قتل کی دھمکیوں کا جواب ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ اس نے دھمکیاں دینے والوں کو مزید زچ کرنے کے لیے لکھا ہے کہ ’اب میرے کپڑے کہاں گئے۔

اداکارہ کی نئی تصاویر نے بھی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور بہت سے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *