کراچی میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے

کراچی میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے

کراچی: کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے لٹیروں کا نیا ٹارگٹ اب قربانی کے جانور ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں موبائل اور موٹرسائیکل چوری ہونے کے بعد قربانی کے جانور بھی چوری ہونے لگے، بفرزون میں ملزمان زنجیر کاٹ کر بیل لے کر فرار ہوگئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں موبائل، موٹرسائیکل اور گاڑی چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتیں تو عام ہیں مگر اب ملزمان نے قربانی کے جانوروں کو بھی نہ بخشا۔

رپورٹ کے مطابق بفرزون سیکٹر 15 بی میں ملزمان نے ایک لاکھ 40ہزار روپے کے خریدے گئے بیل کی زنجیر کاٹی اور اسے لے کر فرار ہوگئے،ملزمان دوسرے بیل کو بھی کھول رہے تھے کہ شہری نے شورمچا دیا جس پر چور فرار ہوگئے۔

اس کے علاوہ کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سے متحرک ہو گیا ہے اور گزشتہ روز اس گروہ نے 16 دکانوں کا صفایا کردیا ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *