زید علی کی نئی دلہن کے ساتھ ویڈیو وائرل

زید علی کی نئی دلہن کے ساتھ ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پاکستانی کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی کی نئی دلہن کے ساتھ ایک مختصر سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے تاہم ساتھ ہی نئی بحث کو بھی جنم دے گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق زید علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نکاح کا اعلان کیا اور پھر اپنی دلہن کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی شئیر کیں۔،

سوشل میڈیا پر ہاتھوں ہاتھ لی جانے والی پاکستانی شخصیات میں سے ایک معروف مزاحیہ شخصیت زید علی کی شئیرکردہ ویڈیوز میں نوبیاہتا دلہن حیران، پریشان اور پھر گڑبڑاتی دیکھی جا سکتی ہیں۔

زید علی کی جانب سے شئیرکردہ تصویر اور ویڈیو ہی نہیں بلکہ ان کی شادی پر بھی بہت سوں کو اب تک یقین نہیں آ رہا۔

Mr and Mrs ZaidAliT 🙂

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit) on

بے یقینی کا شکار فینز کا کہنا ہے کہ زید علی ماضی میں بھی ایک بار فیس بک پر اپنی منگنی کا اعلان کر چکے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے اسے اپریل فول قرار دیا تھا۔

Zaid 2

 

زیر علی نے اپنی تردید پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ منگنی نہیں ہوئی، یہ محض اپریل فول تھا۔

April fools prank 1واقفان حال کا کہنا ہے کہ زید علی کی فیس بک پوسٹ پر منگنی کے اعلان کے ساتھ شئیر کی گئی تصویر اور اس کا منظر محض اپریل فول نہیں لگ رہا تھا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اب نکاح، شادی وغیرہ کے اعلان پر بھی وہ کوئی نیا جواز سامنے لے آئیں۔

یہ بھی دیکھیں: زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

زید علی کی جانب سے ںکاح کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی گئی جب کہ ویڈیو کے لئے انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر کا انتخاب کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیرکردہ ویڈیو میں نظر آنے والی جواں سال خاتون کو مائی وائف کا کیپشن دیا ہے جس میں وہ بھرپور شرارت کے موڈ میں نظر آتے ہیں اور حیران سی نظر آنے والی محترمہ کو گال پر چومتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “زید علی کی نئی دلہن کے ساتھ ویڈیو وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *