مجاہدین سے جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک

مجاہدین سے جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر: سات دہائیوں سے بھارتی غاصبانہ قبضے اور عالمی برادری کی بے حسی کا نشانہ بننے والے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ میں تین بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو بھارتی میڈیا سے دستیاب ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 مجاہدین نے غاصب سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی ضلعی پولیس لائنز میں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجاہدین اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں حملے کا نشانہ بننے والے مرکز کے پولیس لائن ہونے کا شور کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہاں بھارتی فوجی اہلکار کیا کر رہے تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مجاہدین کی کارروائی کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *