جماعت اسلامی آج اپنا 77 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

جماعت اسلامی آج اپنا 77 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

لاہور: جماعت اسلامی آج 77واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے، اس حوالے سے سمینار مذاکرے اورجلسے منعقد کئے جائیں گے،جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اورمقامی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنما اوردانشور جماعت اسلامی کی دینی وسیاسی جدوجہدپراظہار خیال کریں گے۔

صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی،حیدرآباد بدین،لاڑکانہ،ٹھٹھہ،سکھر،جیکب آباد،ٹنڈآدم سمیت سندھ میں جماعت اسلامی کے تحت سیمینار اور جلسے منعقد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بیسویں صدی کے اسلامی مفکرسیدابوالاعلیٰ مودودی نے عصر حاضر میں اسلامی نظام کے احیا کے لیے 26اگست 1941جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔

75افراد سے شروع ہونے والا قافلا اس وقت عالم گیر تحریک کی شکل اختیار کرچکاہے۔

جماعت اسلامی کی چند خصوصیات جو انہیں دیگر جماعتوں سے منفرد بناتی ہیں۔

1. پاکستان کی موجودہ سیاسی جماعتوں میں سراج الحق کی جماعت وہ واحد جماعت ہے جو نہ صرف اپنی جماعت کے اندر انٹرا پارٹی الیکشنز نہ صرف باقاعدگی سے کرواتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پارٹی کے اہم عہدوں پر تبدیلیاں بھی آتی ہیں، صوبائی صدر تین سال کےلیے اور ضلعی صدر دو سال کےلیے منتخب ہوتا ہے، اور زیادہ سے زیادہ دو دفعہ منتخب ہو سکتا ہے.

2. جماعت اسلامی  پ وہ واحد پارٹی ہے جس میں پارٹی صدر کے لیے بھی ”بلامقابلہ“ صدر منتخب ہونے کا غیر جمہوری کلچر نہیں ہے۔

3. جماعت اسلامی  باقی سیاسی جماعتوں سے اس لحاظ سے بِھی منفرد ہے کہ ان کی جماعت میں پارٹی صدر کے مواخذے، احتساب اور باز پرس کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔

4. سراج الحق کی پارٹی میں ان کے خاندان کو صرف صدر صاحب کے خاندان ہونے کے ناطے پارٹی پروٹوکول، مراعات یا امتیازی مقام حاصل نہیں ہے۔

5جماعت اسلامی  میں پبلک فیڈ بیک کو سننے اور مفید آراء کو پارٹی پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے شامل کرنے مؤثر کا نظام موجود ہے۔

6. پاکستان کے موجودہ سیاسی لیڈران میں سراج الحق وہ واحد لیڈر ہیں جو بارہا خود اپنے آپ کو عوام کے سامنے اور اسمبلی میں ہر قسم کے کھلے احتساب اور اپنی ذات پر کسی بھی قسم کے سوال کے لیے رضاکارانہ طور پہ پیش کر چکے ہیں۔

7. سراج صاحب خود، ان کی پارٹی کے دیگر لیڈران اور ان کے خاندان مجموعی طور پر ملک عزیز میں ہی سکونت اور معاش رکھتے ہیں۔

8. جماعت اسلامی  میں کرپٹ سیاست دانوں اور مفاد پرست عناصر کا داخلہ مکمل بند ہے۔

9. پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سراج الحق کی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا میں سب سے زیادہ آواز بلند کر رہی ہے۔

10. سراج الحق کی پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کے کرتی ہے، اسی وجہ سے آج تک ان کی پارٹی پر کبھی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا۔

11. جماعت اسلامی  کی پارٹی میں کوئی بھی عام کارکن اپنی صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر پارٹی صدر بن سکتا ہے، خود سراج الحق کے سیاسی سفر کا آغاز ایک کارکن کی حیثیت سے ہی ہوا تھا۔

12. سراج الحق کی پارٹی کے اسمبلی ممبران، اسمبلی میں اپنی حاضری، اسمبلی کارروائی میں شمولیت، عوامی مسائل کےلیے سب سے زیادہ آواز اٹھانے اور اپنی پارلیمانی کارکردگی کی بنیاد پر ہمیشہ اول آتے ہیں۔

13. سراج الحق کی پارٹی وہ واحد پارٹی ہے کہ جس کے کسی ممبر نے نہ کوئی قرضہ معاف کروایا اور نہ ہی کوئی کوٹہ یا لائسنس حاصل کیا۔

14. سراج الحق وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کو نہ کبھی نیب، نہ ہی سپریم کورٹ اور نہ ہی کسی اور ادارے نے ان پر کسی مالی، اخلاقی یا فوجداری الزام کے تحت نوٹس بھیجا۔\n15. سراج الحق کی پارٹی پورے پاکستان میں فلاحی کام کروانے کے باوجود انہیں الیکشن کیمپین میں کیش نہیں کرواتی۔

16. یہ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو مکمل میڈیا بائیکاٹ اور الیکشن نتائج کے باجود پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار اور کام خاموشی سے مسلسل کیے چلے جارہی ہے۔

17. جماعت اسلامی  میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ان سے وابستہ افراد دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

18. جماعت اسلامی مذہب کو رحمت اور راہ نجات سمجھتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *