جائلز کلارک نے پاکستان کو ایک اور خوشخبری سنادی

جائلز کلارک نے پاکستان کو ایک اور خوشخبری سنادی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ٹاسک فورسز کے سربراہ جائلز کلارک نے کہاہے کہ ورلڈ الیون کے دورے کے بعد دیگر انٹرنیشنل ٹٰیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق جائلز کلارک نے ورلڈ الیون کے دورے کو خوش آئند اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے دورے میں پاکستان کو آئی سی سی کی بھرپور معاونت حاصل رہے گی جب کہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ہرممکن مدد کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے دورے کے بعد سری لنکا کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے اور سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی رواں برس اکتوبر میں پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *