ورلڈ الیون کو خوش آمدید امدید کہتے ہیں، پاک فوج

ورلڈ الیون کو خوش آمدید امدید کہتے ہیں، پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نےورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ  آئندہ ماہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرتی ہے اور ورلڈ الیون کی میزبانی کے لیے بے تاب ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین نجم سیٹھی نے سات ممالک سے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو سونپی گئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلیٹ، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، عمران طاہر اور تشارا پریرا قابل ذکر ہیں۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کو انڈیپینڈنٹس کے نام سے ہوگی جب کہ یہ 12 سے 15 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *