وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹرمپ کے الزامات پر دورہ امریکا منسوخ کردیا

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹرمپ کے الزامات پر دورہ امریکا منسوخ کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر ردعمل میں اپنا  مجوزہ دورہ امریکا منسوخ کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف دورے پر امریکا نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف اپنے امریکی ہم منصب کی دعوت پر امریکا کے دورے پر جائیں گے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خواجہ آصف اب امریکا نہیں جائیں گے کیوں کہ ان کا کوئی دورہ شیڈول نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے خواجہ آصف کو دوست ممالک سے فوری طور پر رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیا ہے جس کے بعد وہ چین، روس اور دیگر دوست ممالک کے دوروں پر جائیں گے اور انہیں امریکی پالیسی سے متعلق کیے جانے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں جب چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وزیر دفاع خرم دستگیر سوال کیا کہ کیا خواجہ آصف امریکا کے دورے پر جارہے ہیں؟ جس پرانہوں نے جواب دیا تھا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی تھی کہ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں وزیر خارجہ کو اپنا دورہ امریکا منسوخ کردینا چاہئے جس پر اراکین نے ڈسیک بجاکر ان کی تجویز کا خیر مقدم کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *