الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرنگ افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن وزارت دفاع کو ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے تک موجود رہیں گے۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی عمل کے نگران ادارے سے ضمنی انتخاب کے عمل کو شفاف اور پر سکون بنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس کے علاوہ انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بھی ضمنی الیکشن کے لیے فوج تعینات کرنے کے مطالبات کیے تھے۔

حلقے میں انتخاب 7 ستمبر کو ہوگا ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *