جنوبی افریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون کے کپتان منتخب

جنوبی افریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون کے کپتان منتخب

لاہور:  جنوبی افریقا  کی کرک ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو پاکستان کا مجوزہ دورہ کرنےو الی الیون کی ٹیم کی سونپی دی گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے فاف ڈوپلیسی کو ورلڈ الیون کا کپتان  بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ سےرابطوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ کیویز آل راؤنڈر زجیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شمولیت کیلیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

تاہم انہیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہو گا ت۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ سے بھی رابطہ کیا گیا  لیکن ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت پر معذرت ظاہر کی۔

خیال رہے کہ  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ ورلڈ الیون ستمبر، اکتوبر میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اہوں نےبتایا کہ تھا کہ ورلڈ الیون میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے جن کے ناموں کااعلان جلد کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *