وزیر اعظم شاہد خاقان عابسی کی سعودی عرب روانگی

وزیر اعظم شاہد خاقان عابسی کی سعودی عرب روانگی

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عابسی بدھ کی صبح ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ہیں۔
اپنے ایک روزہ دورے میں شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا جب کہ آرمی چیف نے انہیں غیر مشروط طور پر حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کردار اداکرتے رہنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *