سیموئل بدری اور مورنی مورکل بھی ورلڈالیون میں شمولیت پر آمادہ

سیموئل بدری اور مورنی مورکل بھی ورلڈالیون میں شمولیت پر آمادہ

لاہور: ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز اسپنر سیموئل بدری اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بالر مورنی مورکل نے بھی ورلڈالیون میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب میڈیا رپورٹس کے مطابق بدری اور مورکل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنےو الی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصے بننے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کو ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کا اعزاز دلانے والے سابق انگلش کپتان پال کولنگ ووڈ اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کالم بھی ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

ورلڈ الیون کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسز اور عمران طاہر بھی  شامل ہیں۔

ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسیز کی شرکت کو اس لیے یقینی کہا جارہاہے کیوں کہ دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک کپتان جب کہ دوسرا نائب کپتان ہوگا۔

علاوہ ازیں  ورلڈ الیون میں 7 ممالک کے 15 کھلاڑی شامل ہوں گے جن کے نامون کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *