” ہاشم آملہ ورلڈ الیون کے کپتان ہوں گے “

کراچی: جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ممکنہ طور پر ورلڈ الیون کے کپتان ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق یہ بات نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے دو کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں جن میں ہاشم آملہ اورفاف ڈوپلیسی شامل ہیں۔

ورلڈ الیون کے منیجر اینڈ فلاور ٹیم قیادت کے لیے جنوبی افریقی کھلاڑیوں ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی قیادت دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو دینے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ میں سے کوئی ایک کھلاڑی کپتان جب کہ دوسرا نائب کپتان ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو ورلڈ الیون کی قیادت دینے پر غور کیا جارہاہے جب کہ اس حوالے سے سابق کیویز قائد برینڈن مک کالم کا نام بھی سامنے آیا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈ الیون آئندہ ماہ گرین شرٹس کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ورلڈ الیون کی ٹیم میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے جن کے ناموں کا اعلان دو سے تین روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *