امریکا افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

امریکا افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنی پالیسی کی ناکامی پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ  ٹرمپ کے الزامات سے پاکستان کو سبق حاصل کرنا چاہئے کہ ڈالر  کے لیے دوسروں کی جنگ میں کبھی اپنا نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی ایماء پر افغانستان میں دو جنگیں لڑیں  اور وہاں انسانی جانوں کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  7ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، امریکی جنگ میں پاکستان کو نہ صرف 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا بلکہ  پاکستانی معاشرہ بھی تباہ ہوگیا۔

عمران خان کا یہ بھی کہناتھاکہ  اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکا کو جواب دے کہ اب  مزید کچھ نہیں۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کشمیری جدوجہد  بھارتی پالیسیوں اور ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں جب کہ امریکا افغانستان میں ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی پالیسی میں ناکامی پر پاکستان کو قربانی کا بکرابنانے کو سختی سے مسترد کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *