طلبا یونینز بحال کرنے کی قرارداد کا مسودہ منظور

طلبا یونینز بحال کرنے کی قرارداد کا مسودہ منظور

اسلام آباد: پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی کمیٹی نے ملک میں طلباء یونینز بحال کرنے کی قرارداد کے مسودے کی منظوری دے دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق طلبہ یونینز کی بحالی کی قرارداد کل سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

طلباء یونینز کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ کے پورے ارکان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے قراداد کا مسودہ منظور کیا۔

یہ قرارداد کل سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جسے متفقہ طور پر منظور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق فوجی صدر جنرل ضیاء الحق نے اپنے دور حکومت میں طلباء یونینز پر پابندی عائد کی تھی جس کی مخالفت ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے کی تھی۔

 گزشتہ کئی برسوں سے سیاسی جماعتیں طلباء یونینز کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ اب نتیجہ خیز ثابت ہونے جارہی ہیں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *