جماعت اسلامی عمران خان کو اپنے پیچھے نہ چھپنے دے، گلالئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عمران خان کو اپنے پیچھے نہ چھپنے دے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے معاملے پر عمران نیازی جماعت اسلامی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی نے کمیٹی کی مخالفت کی۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف جلسے میں شریک خواتین کو کہتے ہیں کہ یہ :ہماری” خواتین ہیں، جہانگیر ترین جلسوں میں خواتین کو بیٹیاں اور بہنیں کہتے ہیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود کو عالم دین کہتے ہیں لیکن میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں۔ طاہر القادری نے 14افراد کی موت کا مذاق بنارکھا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور طالبان کا نظریہ ایک ہے، دونوں کہتے ہیں سیٹ چھوڑ دو۔ احسان نہ جتائیں کہ مجھے سیٹ دی ،تحریک انصاف سے پہلے بھی عوامی خدمت کرتی آرہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جعلی ڈگری ہولڈر نہیں ،کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کی محتاج نہیں، میرے پاس ہارورڈ میں لیکچر کی پیشکش آتی ہے۔ میں نے پارلیمنٹ کے فورم کو خواتین کی بہتری کیلیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے اخلاقیات کمیٹی بنانے کی رائے دی ہے تو کمیٹی بننی چاہیئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *