ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ کون سا کھلاڑی پاکستان آرہا ہے ، وسیم

ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ کون سا کھلاڑی پاکستان آرہا ہے ، وسیم

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ کیسا اور کون سا کھلاڑی پاکستان آرہا ہے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ اس وقت یہ بحث نہیں ہونی چاہئے کہ کون آرہا ہے اور کون نہیں آرہا، ہمیں تمام کھلاڑیوں کو ویلم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ابھی جو غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے ہمارے لیے اچھا ہوگا، کھلاڑیوں پر سوال نہیں انہیں ویلکم کرنا ہے بجائے اس کے کہ ہم یہ دیکھیں کون سا کھلاڑی پاکستان آرہا ہے ۔

 اوسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ ہوگی تو دنیا بھر کے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو اپنے ہیروز ان ایکشن دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔

پروگرام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کا مشکور ہوں جو پاکستان آئیں گے یا پھر آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ورلڈ الیون اور سری لنکا کی ٹیموں کے دورے پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں مدد گارثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ورلڈ الیون کی تیم ستمبر جب کہ سری لنکن ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دوروں کے بعد نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *