غیر مستند ڈگری پر طلبہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

غیر مستند ڈگری پر طلبہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

ڈیرہ غازی خان: صوبہ پنجاب کے ضلع  ڈیرہ غازی خان میں مبینہ طور پر غیر مستند ڈگری فراہم کرنے والی نجی یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق طلبہ نجی یونیورسٹی کی جانب سے ملنے والی ڈگری منظور نہ کیے جانے کے سبب کالج روڈ پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوابول دیا اور متعدد طالبعلموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق احتجاجی طلبہ  مال روڈ پر توڑ پھوڑ کررہے تھے  جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

طلبہ کا مؤقف تھا کہ انہیں یونیورسٹی سے ملنے والی ڈگر ہائر ایجوکیشن  کمیشن منظور نہیں کررہاہے، غیر مستند ڈگریوں کے سبب ہمارا مستقبل داؤں پر لگ گیا ہے، ہائرایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ڈگری کسی مستند ادارے کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔

احتجاجی طلبہ کا کہناتھا کہ  انہیں یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ڈگری کی کسی مستند ادارے سے تصدیق نہیں کرائی گئی ۔ احتجاج کے دوران طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

دوسری جانب  نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  ان کا ارادہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق شدہ ہے۔

انتظامیہ نے طلبہ کی جانب سے کیے گئے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کے معاملے کو سیاست کی نذر کیا جارہاہے ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *