عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ای سی پی نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست شہری ہاشم بھٹہ کی جانب سے درخواست کی عدم پیروی پر خارج کی۔

ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سے چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قراردینے کی استدعا کی تھی تاہم عدم پیروی پر الیکشن کمیشن نے درخواست پیر کو خارج کردی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں ہیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف غیرملکی فنڈںگ کیس زیر سماعت ہے، یہ مقدمہ تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر شروع کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *