عالمی کرکٹ کی بحالی کی خوشخبری دو سے تین روز میں سناؤں گا، سیٹھی

عالمی کرکٹ کی بحالی کی خوشخبری دو سے تین روز میں سناؤں گا، سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی خوشخبری وہ آئندہ دو سے تین روز میں سنائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں تمام بڑے نام شامل ہیں اور سب ناموں کی لسٹ میرے پاس موجود ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام نام ایک دو روز میں منظر عام پر لے آئیں گے، ناموں کے بارے میں جان کر شائقین کرکٹ کو خوشی ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی شاندار فتح کو ڈسپلن پر عملدرآمد اور کارکردگی کا نتیجہ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق اور تکا نہیں، ڈسپلن کی خلاف ورز کرنے والوں کو قرار واقعی سزادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا ٹریبینول چند روز میں اسپاٹ فکسرز کو ثبوتوں کے مطابق سزا سنائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا مجوزہ دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم میں سابق کیویز کپتان برینڈن مک کالم اور جنوبی افریقا کے  صف اول کے کھلاڑیوں ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نا م بھی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *