ایبٹ آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا

ایبٹ آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا

ایبٹ آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے ہفتہ کو ایک گاڑی سے متعدد گنز اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق مسلم آباد سے پکڑے گئے اسلحہ میں 70 پستول، خود کار رائفلز اور 34 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

ایبٹ آباد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 2 فرار ہو گئے ہیں۔

ضلع ایبٹ آباد کے کینٹ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: ٹریفک کے نظام کی بہتری کے نام پر پولیس کا انوکھا اقدام

ایبٹ آباد کو ملک کے پر امن اضلاع میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا تاہم خیبرپختونخوا پولیس کے دعووں کے برعکس یہاں کے مکینوں کو مقامی پولیس کی ناقص کارکردگی کی بدولت شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *