سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری

سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری

سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے تاہم گزشتہ برس لسٹ کا حصہ بننے والی دیپیکا پڈوکون اس بار مالدار اداکاراؤں میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کو دستیاب فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ایما اسٹون کو 26 ملین ڈالر سالانہ آمدن کے ساتھ سرفہرست رکھا گیا ہے۔

via GIPHY

ماضی میں مسلسل دو برس تک اس فہرست پر راج کرنے والی جینیفر لارنس 24 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں جب کہ دوسری پوزیشن پر جینیفر آسٹن براجمان ہیں، جن کی آمدن 25.5 ملین ڈالر رہی۔

فوربز کی جانب سے مالدار ترین اداکاراؤں کی جاری کردہ فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود 10 میں سے 6 اداکارائیں ایسی ہیں جن کی عمریں 40 سال سے زیادہ ہیں۔

فاربز کی جانب سے سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست دنیا بھر میں جاری کردہ فلموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کی ہے۔ ٹی وی پر کام کر کے آمدن کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

میلسا مککارتھی 18 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر، 15.5 ملین ڈالرز کے ساتھ ملا کیونس پانچویں اور 14 ملین ڈالرز کے ساتھ ہیری پوٹر اسٹار رہنے والے ایما واٹسن چھٹے نمبر پر ہیں۔

چارلیز تھیرون 14 ملین ڈالر کے ساتھ ساتویں مالدار ترین اداکارہ، 12 ملین کے ساتھ کیٹ بلینکٹ آٹھویں، 12 ملین ڈالر آمدن کے ساتھ جولیا رابرٹس نویں اور 11.5 ملین ڈالرز کے ساتھ ایمی ایڈمز دسویں مالدار ترین اداکارہ قرار ہائی ہیں۔

فورنز کی جانب سے سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی اس میں شامل تمام اداکارائیں سفید فام ہیں، گویا رواں برس کوئی غیرسفید فام اداکارہ اپنی آمدن کے ساتھ اس فہرست کا حصہ نہیں بن سکی۔

یاد رہے کہ فوربز کی جانب سے گزشتہ برس جاری کردہ مالدار فلم اداکاراؤں کی فہرست میں بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں قدم جمانے والی دیپیکا پڈوکون بھی شامل تھیں جن کی آمدن کا اندازہ 10 ملین ڈالرز لگایا گیا تھا۔

Nazesh Hassan

پاکستان ٹرائب کی ادارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے نازش حسن سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ ماس کیمونیکیشن کی گریجویٹ اور سیاسی، سماجی اور انسانی دلچسپی کے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

One thought on “سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *