پیمرا نے تحریک انصاف کو انکار کردیا

پیمرا نے تحریک انصاف کو انکار کردیا

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے کی جانب سے یہ اعلان پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے خط کے جواب میں جاری کردہ وضاحت میں کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پیمرا کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ جواب میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو بتایا گیا ہے کہ پی ٹی وی پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

جمعہ کو مراد سعید کے خط کے جواب میں جاری کردہ مراسلے میں ریگولیٹری اتھارٹی نے پیمرا آرڈیننس 2002 کے ترمیمی ایکٹر 2007 کی سیکشن 37 اے کا حوالہ دیا ہے۔

پیمرا آرڈیننس کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ : اس آرڈیننس کے احکام موثر ہوں گے باوجود اس کے کہ وہ فی الوقت نافذ العمل کسی بھی دوسرے قانون میں یا کسی معاہدے، اقرار نامہ یا کسی دوسری دستاویز میں چاہے جو بھی ہو، شامل کسی امر کے برعکس ہوں۔ مگر شرط یہ ہے کہ (اے) قومی براڈ کاسٹرز، یعنی پاکستان براڈاکاسٹنگ کارپوریشن کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ 1973 نمبر 32 بابت 1973 کی رو سے منضبط کیا جاتا رہے گا اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور شالیمار ریکارڈنگ اور براڈ کاسٹنگ لمیٹڈ کمپنی کا انتظام و انصرام کمپنیات آرڈیننس 1984 (نمبر 47 مجریہ 1984) کے احکام کے تحت کیا جاتا رہے گا۔

پیمرا کی جانب سے تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو دیے دئے جواب کا عکس ؔ پ | pakistantribe.com/urdu/
پیمرا کی جانب سے تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو دیے دئے جواب کا عکس

پیمرا کی جانب سے جوابی مراسلے میں مراد سعید سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *