ہاشم آملہ اور عمران طاہر پاکستان میں کھیلنے کو تیار

ہاشم آملہ اور عمران طاہر پاکستان میں کھیلنے کو تیار

لاہور:  جنوبی افریقا کے شہرہ آفاق بلے باز ہاشم آملہ اور صف اول کے اسپن گیند باز عمران طاہر نے  پاکستان کامجوزہ دورہ کرنے والی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ  ہاشم آملہ اور عمران طاہر نے ورلڈالیون کی جانب سے پاکستان میں  میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  مذکورہ کھلاڑیوں کی رضامندی کے بعد دونوں پلیئرز کے ساتھ جلد معاہدہ کیا جائے گا ، ورلڈ الیون کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ الیون کے منیجر مقرر کیے جانے والے زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور  ٹیم کے انتخاب کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہاشم آملہ اور عمران طاہر کی رضامندی بھی ان کی کوششوں کو نتیجہ قراردیا جارہا ہے۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قراردیے جانے والا آئی سی سی ورلڈ الیون کا دورہ  ستمبر میں شیڈول دیا گیا ہے۔

ورلڈالیون کی ٹیم  10 سے 15 استمبر کے درمیان لاہور میں  گرین شرٹس کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

مہمان ٹیم کی قیادت کے لیے  مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز برینڈن مک کالم کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

یاد رہے  گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون  کے کامیاب دورے کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم پاکستان کھیلنے آئی گی جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *