شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اعتراف جرم ، فواد چوہدری

شریف خاندان کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونا اعتراف جرم ، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس پر آج کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت شریف خاندان آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے، انہیں چھوٹے افسران کے سامنے پیش ہونا اپنی توہین لگتی ہے، بیگم کلثوم نواز بھی اعتراضات کے جواب کے لیے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں ،اگر یہ پیش نہیں ہوتے تو یہ ان کا اعتراف جرم سمجھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا طاقتور مافیا احتساب کے شکنجے میں ہے، عزیزیہ اسٹیل ملز،لندن اپارٹمنٹس کا ریفرنس آنا ہے، پاکستان کے وزیرخزانہ کے خلاف نیب کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے ، حسن نواز کی 13 کمپنیوں کے نیٹ ورک کا ریفرنس آنا ہے۔

فواد چوہدریکا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ موقع نہیں ملا، وہ بیس سال تک حکمران رہے، میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ کو اپنا تخت مریم نواز کو منتقل کرنے کا موقع نہیں ملا۔ کئی ایکٹر کے گھر میں رہنے والے انقلاب کی باتیں کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی سے تعلق نہیں تو اتنے بڑے منی لانڈرنگ کی حمایت کیوں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *