بچے نہ دیکھیں، پیمرا نے ہم ٹی وی کا متنازعہ سین خود نشر کردیا
اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی کا ایک متنازعہ سین خود نشر کردیا۔
پیمرا کی جانب سے ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے کا مختصر سین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ پیمرا کے ویری فائڈ ہینڈل سے جاری کردہ سین پر ایک ٹوٹر صارف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا نے جسے نامناسب جانا اسے خود ہی ٹوٹر پر پوسٹ بھی کر دیا ہے۔
Wth!Pemra considering it ‘inappropriate’ but posted it here on twitter. https://t.co/hUVQebjk9X
— Izharullah (@Izhar2u) August 17, 2017
پیمرا کی جانب سے جمعرات کی شام کی گئی ٹویٹ میں ہم ٹی وی کے ڈرامے کا جو سین نشر کیا گیا ہے اس کے ڈائیلاگ اور انداز خاصے بازاری ہونے کی وجہ سے نامناسب محسوس ہوتے ہیں۔
پاکستانی ادارے کی جانب سے ایک الگ ٹویٹ میں جاری کردہ تفصیل میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہیں یہ ویڈیوز جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

Hum TV aired this:
[بچے نہ دیکھیں – پیمرا ] [1/3] pic.twitter.com/XyPaFUTg53— Report PEMRA (@reportpemra) August 17, 2017
One thought on “بچے نہ دیکھیں، پیمرا نے ہم ٹی وی کا متنازعہ سین خود نشر کردیا”