پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیم داعش کا ہدف، آرمی چیف

پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیم داعش کا ہدف، آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل جاوید قمر باجوہ نے خبر دار کیا ہے کہ ملک میں پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیم داعش کا ہدف ہیں جس پر نوجوانوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور وہاں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔

ڈائریکٹور یٹ پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کامیابی کے لیے سخت محنت ، اللہ پر بھروسہ اور والدین کا احترام کریں، کامیابی کے لیے کسی بھی قسم کے شارٹ کٹ سے گریز کریں، پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیم داعش کا ہدف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادارک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے، نوجوان طلبا سوشل میڈیا پر معائدانہ بیانیہ سے چوکس رہیں۔ نوجوان داعش سےمنسلک تنظیموں سےبھی بہت زیادہ محتاط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی او ربیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج نے عظٰیم کامیابیاں حاصل کیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی شہری دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے، پاک فوج ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کےقیام کا عزم کیے ہوئے ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لیے ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد تنظیم داعش کا ہدف ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *