الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے

الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اعتراضات مسترد کردیے۔

کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے وقت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر موجود تھی۔

کاغذات منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے بے بنیاد اعتراضات اٹھاکر الیکشن کمیشن اور عدالت کا وقت ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین نے دونوں جماعتوں کو ثبوت فراہم کرنے کا پورا پوار موقع دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہی وہی اعتراضات ہیں جو عمران خان دو سالوں سے شریف خاندان پر اٹھارہے ہیں جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتےہوئے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی  منظورکرلیے۔ اعتراضات اٹھانے والے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ آج کے فیصلے کے بعد مخالفین آئینہ نہیں دیکھ پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پاناما کیس میں اقامے کی بنیاد پر نااہل قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکا اور ان سے دشمنی کرنے والے ملک سے دشمنی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر کے روبرو چیلنج کرتے ہوئے قریباً 25 اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

اعتراضی پٹیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں اقامے، اپنی جائیدادوں اور اثاثے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز جمعرات کو علاج معالجے کی غرض سے لندن روانہ ہوچکی ہیں اور ن لیگ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں واپس آکر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *