ہیڈ کوچ پر الزامات، پی سی بی نے عمر اکمل کو نوٹس جاری کر دیا

ہیڈ کوچ پر الزامات، پی سی بی نے عمر اکمل کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے عمر اکمل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات عائد کئے جانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نوٹس میں عمر اکمل سے سات روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر نے ان سے کہا کہ کرکٹ اکیڈمی میں کھیلنے کے بجائے کلب کرکٹ کھیلو اور غیر ضروری وارننگز دے کر انہیں کرکٹ اکیڈمی سے ڈراپ کیا گیا۔

دوسری جانب کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کرکٹر کو کوئی گالی نہیں دی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل غلط بیانی کررہے ہیں، انہوں صرف عمر کو کارکردگی بہتر بنانے کی تلقین کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب عمر کسی تنازع کی زد میں آئے ہیں 2004 میں عمر اکمل کا ایک ٹریفک وارڈن سے جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ایک دن تک تھانے میں بند رہے تھے۔

ٹریفک وارڈن نے انہیں سگنل توڑنے پر روکا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک تھیٹر کے دوران ان کا وہاں کے اہلکاروں سے بھی جھگڑا ہوگیا جبکہ حیدرآباد میں مبینہ طور پر ایک ڈانس پارٹی میں بھی پکڑے گئے۔

مڈل آرڈر بلے باز کو اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ہدایات پر عالمی کپ 2015 کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *