شہباز شریف کا اے آر وائی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شہباز شریف کا اے آر وائی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے نجی ٹی وی اے آروائی کی ایک خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق اے آروائی نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے حال ہی بھاری رقم چین منتقل کی۔

شہباز شریف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میاں اے آر وائی کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ قراردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی نے خبر کو بنیاد بناکر وزیر اعلیٰ کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس پر انہوں نے اب اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے دو بڑے نیوز چینل جیونیوز اور اے آر وائی سے متعلق عمومی رائے ہے کہ ایک وفاقی حکمران جماعت ن لیگ جب کہ دوسرا حکومتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی بار یہ اعلان برملا کرچکے ہیں کہ جیونیوز حکومتی پالیسیوں پر ان کی جماعت کے خلاف رپورٹنگ کررہا ہے تاہم کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے اے آروائی کے خلاف اس طرح کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *