ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادارن پھانسی چڑھیں گے، قادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ ماڈل  ٹاؤن کیس شریف برادارن پھانسی چڑھیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل  ٹاؤن کیس شریف برادارن عنقریب پھانسی پر لٹکنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کہتا ہوں کہ ابھی انصاف کی کھڑکی کھلی ہے اور دروازہ کھلنا باقی ہے، چور  کا احتساب ہوگیا ہے لیکن قاتل بچا ہوا ہے۔ان دونوں کےانجام تک اس ملک سے کالی ، اندھیری رات کا خاتمہ نہیں ہو گا۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نااہل ہونے کے بعد نواز شریف کو ووٹ کا تقدس یاد آرہا ہے،ووٹ کا تقدس تو آپ نے پامال کیا وہ وقت بھول گئے جب آپ ایم پی اے کو خریدنے کے لیے رقم دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین تنہا نہیں،شہداء کے لواحقین پر امن طریقے سے انصاف کے مںتظر ہیں، تاہم امن کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے کیوں کہ انصاف ظالموں کا گریبان پکڑ کر بھی لے سکتے ہیں۔ ماڈل  ٹاؤن کیس میں انصاف کے لیے آخری حدتک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں آپ کو قصور وار نہیں ٹہرایا گیا تو پھر ڈر کس بات ہے؟رپورٹ منظر عام پر کویں نہیں لائی جارہی، رپورٹ کے حصول کے لیے آج دھرنا دے رہے ہیں اور ہماری احتجاجی تحریک انصاف نہ ملنے تک جاری رہے گی

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تین سال قبل نواز ایک قاتل کے حکم پر 14لاشیں گرائی گئیں، نواز شریف کی طاقت کے پیچھے اصل قوت پنجاب حکومت ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف آج جمہوریت کا رونا رورہے ہیں ، ضیا کے دور میں کون وزیرا علیٰ پنجاب بنا اور پھر مرکز میں وزیرخزانہ منتخب ہوا؟ ملک میں گندی سیاست کس نے متعارف کرائی؟ نواز شریف وہ وقت بھول گئے جب بریف کیس بھر بھر کر جاتے تھے اور ایم پی ایز کو خریدتے تھے، مسلم ایم پی اے کی قمیت دگنی اور غیر مسلم کی کم ہوتی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف گزشتہ 70 برسوں سے ملک میں تماشے کا رونا رورہے ہیں، میں انہیں کہتا ہوں کہ تماشہ تو آپ نے لگایا ہوا ہے،

آپ کہتے ہیں میں ووٹ کا تقدس بحال کرانا چاہتا ہوں،آپ کے خاندان نے ملک لوٹا اور جائیدایں بنائیں، مشرق سے لے کر مغرب تک ایمپائرز کھڑے کیے، آپ کے تمام فرنٹ مینوں کو جانتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ میں کہتا ہوں کہ تمہیں شہداء کا خون بہانے اور ان کے ورثاء کو ستانے کی سزاء ملی، انقلاب کا نعرہ لگانے پر سابق وزیرا عظم کو شرم آنی چاہیئے،نواز شریف کا انقلاب رائیونڈ کو بچانے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادارن پھانسی چڑھیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *