” ہیڈ کوچ ڈانٹے گا نہیں تو کیا گود میں بٹھائے گا “

” ہیڈ کوچ ڈانٹے گا نہیں تو کیا گود میں بٹھائے گا “

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہیڈکوچ مکی آرتھر پر عمراکمل کی جانب سے لگائے الزامات پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اگر ہیڈ کوچ ڈانٹے گا نہیں تو کیا اپنی گود میں بٹھاکر لوری سنائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو ڈانٹ پلانا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمراکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے، میں کہتا ہوں کہ اگر ہیڈ کوچ ڈانٹے گا نہیں تو کیا کرے گا۔

نجی وی ٹی سے بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمراکمل کسی ماہر نفسیات کے پاس جا کر اپنا علاج کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمراکمل نفسیاتی مریض ہیں، ماضی میں بھی وہ کئی تنازعات کا سبب بنے ہیں، ورلڈکپ میں وہ سب کے سامنے عمران خان کے پاس چلے گئے اور کہا کہ نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے میری سفارش کی جائے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر عمراکمل عمران خان کی کپتانی میں ہوتے تو کب کے گھر بیٹھ چکے ہوتے، مجھ سمیت کئی بڑے کھلاڑیوں کو سننا پڑی ہیں، عمراکمل کو سمجھنا چاہئے کہ میڈیا، سوشل میڈیا پر کس طرح سے بات کی جاتی ہے، مشکل وقت میں خود کو کس طرح سنبھالا جائے۔

معروف کمنیٹیٹر کا کہنا تھا کہ عمراکمل اپنی فٹنس میں بہتری لائیں اور پرفارمنس ثابت کریں، میرے خیال میں وہ ڈراپ کیے جانے پر کرکٹ کے بجائے پریشر میں چلے گئے، فارم بحال کرنے کے لیے کوچ کلب کرکٹ کھیلنے کا کہہ دیتے ہیں یہ عام سی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر بڑی ٹیموں اور کلبز کے انچارج رہے، وہ اس طرح کی بیوقوفی نہیں کرسکتے، غصے میں کچھ کہہ دیا ہوگا، ہیڈ کوچ ڈانٹے گا اور یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمراکمل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم وہ آگے بڑھنے کے بجائے اپنے رویے کی وجہ سے اور پیچھے چلے گئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *